وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھی سے اہم ترین عہدہ واپس لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) معاون خصوصی ندیم بابر سے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر کی جگہ شہزاد قاسم کو پاور ڈویژن کا قلمدان سونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر سے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا ہے جبکہ انکی جگہ

شہزاد قاسم کو پاور ڈویژن کیلئے وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق شہزادسیدقاسم کے اختیارات وزیرِ مملکت کے برابر ہوں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں پاور سیکٹر انکوائری رپورٹ میں ندیم بابر آئی پی پیز کے دفاع میں سامنے آگئے تھے اور وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کی بجائے آئی پی پیز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے تھے، 92نیوز کے مطابق ندیم بابر نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب کو خط لکھ کر مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر عمر ایوب کی سوچ بدلنے کی کوشش کی تھی۔ندیم بابر کے پاورپلانٹ، اورینٹ نے ایک سال میں 2ارب روپے اضافی منافع کمایا تھا جبکہ ندیم بابر کا موقف ہے کہ وہ اورینٹ پاور میں حصہ دار ہیں جس نے 2 ارب نہیں صرف 16 کروڑ روپے فیول کھپت میں بچائے ہیں۔ ندیم بابر کا کہنا تھا کہ وہ انکوائری رپورٹ سے مایوس ہوئے ہیں۔ اپنے خط میں اُنہوں نے لکھا تھا کہ آئی پی پیز پر الزامات کی بجائے اعتماد کا ماحول بنائیں، صرف چند آئی پی پیز نے اضافی منافع کمایا ہے۔ اب ان سے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close