مری، مسافرجیپ لورہ ہزارہ کے گاؤں سیری چنالی میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، 7 مسافر جاں بحق 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک

مری(پی این آئی):مری، مسافرجیپ لورہ ہزارہ کے گاؤں سیری چنالی میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، 7 مسافر جاں بحق 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک، نواحی گاؤں میں جیپ سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ 10 زخمی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھنی کھوڑ سے نگری ٹوٹیال جانے والی مسافرجیپ لورہ ہزارہ کے گاوں سیری چنالی میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کےنتیجے میں ایک خاتون سمیت 7 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔امدادی کارروائی کے دوران 10 شدید زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کو لورہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close