اسلام آباد(پی این آئی)موسم گرما کا کورونا کے ختم ہونے سے کوئی تعلق نہیں، شہری ٹوٹکے استعمال نہ کریں، کورونا ایڈوائزری کے چیئرمین ڈاکٹر شوکت محمود کی نصیحت، چئیرمین کورونا ایڈوائزری ڈاکٹر شوکت محمود کا کہنا ہے کہ موسم گرما کا وائرس ختم ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر شوکت محمود نے
اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رجحان گرمی سے نہ جوڑیں، گرم موسم کا وائرس ختم ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر شوکت محمود نے کہا ہے کہ ثنا مکی کے استعمال سے بہت سے لوگ ڈائیریا میں مبتلا ہوگئے، کورونا کے حوالے سے شہری سنے سنائے ٹوٹکوں سے پرہیز کریں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ممکن ہے کہ بڑوں شہروں سے وائرس چھوٹے شہروں میں منتقل ہوجائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں