مودی سرکار کو سبکی کا سامنا کر نا پڑ گیا، مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما نےکشمیریوں کی خواہش کی ترجمانی کر دی

سری نگر(پی این آئی) ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘۔ مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے ایک مرتبہ پھر نعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ کشمیریوں کا پاکستان کے

ساتھ تعلق کلمہ طیبہ پر مبنی ہے۔سیّد علی گیلانی نے مزید لکھا ہے کہ بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے مکروہ اقدامات پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے مابین موجود مضبوط بندھنوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آخری دم تک آزادی کے حصول کے لئے جدو جہد جاری رکھوں گا۔ انہوں کا اس سے قبل کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی۔حریت کانفرنس سے علیحدگی کے معاملے پر حریت لیڈر کا بھارتی میڈیااور بے ضمیر لوگوں کے جھوٹے پراپیگنڈہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس سے میری علیحدگی کا ہر گز مطلب حقِ خود ارادیت سے دستبرداری نہیں۔ بھارتی استعمار سے تاحیات برسرِ پیکار رہوں گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کانفرنس سے مکمل علیحدگی اختیار کرلی ہےمیں اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کے ساتھ ساتھ اس فورم کے ساتھیوں کی کارکردگی کے لیے جوابدہی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہوں۔ آپ تمام حضرات اپنے لیے فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، میں مرتے دم تک بھارتی استعمار کےخلاف نبردآزما رہوں گا اور اپنی قوم کی رہنمائی کا حق حسب استطاعت ادا کرتا ہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close