عمران خان کو کوئی نہیں ہٹا سکتا، ملکی سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر۔۔۔خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ملک کی خوش قسمتی ہے، عسکری سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جبکہ اپوزیشن اسمبلی میں صرف ڈیسک بجائے گی، حکومت ناکام نہیں ہوئی، عوام کو ابھی بھی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس 26 فروری کو پاکستان میں آیا، جب کہ ہم نے 23 مارچ سے لاک ڈاؤن کیا، جنرل باجوہ نے 31مارچ کو این سی اوسی ہیڈکوارٹر بنایا۔عمران خان لاک ڈاؤن کی مکمل پالیسی کے خلاف تھے۔اعجاز شاہ نے کہاکہ میں حکومت کے بارے میں ناکام کا لفظ استعمال نہیں کروں گا۔عوام کو ابھی بھی حکومت سے امید ہے، حکومت کے ابھی تین سال باقی ہیں۔لوگ ہم سے توقعات رکھتے ہیں۔پی ٹی آئی حکومت کو صرف دو سال ہوئے ہیں۔ٹیکس کا ہدف کورونا کے تین مہینوں میں ایک ہزار ارب مزید کم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیڈر ہمیشہ بحرانوں میں مواقع ڈھونڈتا ہے۔عمران خان ایسا ہی لیڈر ہے جو مواقع تلاش کرنے والا ہے۔پی ٹی آئی حکومت میں 25سال بعد آئی ہے اب اس کا کیا قصورہے۔عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھ کر پائے نہیں کھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اپوزیشن صرف اسمبلی میں ڈیسک بجاتی ہے۔ عسکری قیادت اور حکومت ایک پیج پر ہے۔ملک میں ساری طاقتوں کا ایک پیج پر ہونا خوش قسمتی ہے۔نوازشریف مائنس ون خود ہوئے تھے۔ کیس نہ ہوتا تو مائنس نہیں ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اپنے آپ سے ہے، ہمارا مقابلہ کسی سے نہیں ہے۔ پی ٹی آئی ایک جدوجہد کا نام ہے، ہم دودھ کی نہریں نہیں بہا سکتے ، قرضے بہت زیادہ ہیں۔ ہم اداروں کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیب حکومت کی نہیں سنتی۔ نہ ہی نیب قوانین حکومت نے بنائے ہیں۔ نیب میں کوئی بھی بھرتی موجودہ حکومت دور میں نہیں ہوئی۔ کوئی ایک مقدمہ بھی ہمارے دور میں نہیں بنایا گیا۔ تمام مقدمات پہلے کے بنائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں