جن مسافروں کو کورونا کا خدشہ ہے وہ ائر پورٹ کا رخ نہ کریں، پاکستان کو بیرونی دنیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، معید یوسف نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)جن مسافروں کو کورونا کا خدشہ ہے وہ ائر پورٹ کا رخ نہ کریں، پاکستان کو بیرونی دنیا میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، معید یوسف نے خبردار کر دیا، پاکستانی ایئرپورٹس پراسکریننگ کاعمل کامیابی سے جاری ہے،بیرون ملک جانے والے مسافروں کے کوروناٹیسٹ ہوں گے،جن مسافروں

کوکوروناکاخدشہ ہے وہ ایئرپورٹس کارخ نہ کریں،جن افرادکوکوروناکی علامات ہیں وہ ٹیسٹ کراکرایئرپورٹ آئیں۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 70ممالک سے پاکستانی واپس آچکے ہیں ،بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کاعمل جاری ہے، خلیجی ممالک کیلیے پی آئی اے کی پروازیں جاری رہیں گی،ڈیڑھ ہفتے میں بیرون ملک پھنسے پاکستانی واپس آجائیں گے،بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں میں سے 90 فیصدمحنت کش ہیں۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی پاکستان سے کورونا کیسز دیگر ممالک میں جانے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ میں کوئی بھی علامات ہیں توسفر نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ اس بات کی تردید کرتاہوں پاکستان کی وجہ سے پوری دنیا میں کورونا ایکسپورٹ ہوا،اب ہمیں تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے،برطانیہ میں تنقید کانشانہ بنایا گیا جو پاکستانی گئے ان میں سے 50 فیصد کورونا کاشکار ہیں ،پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں میں کوروناکی شرح کم ہے۔معاون خصوصی معید یوسف نے کہاکہ پاکستانی ایئرپورٹس پرسکریننگ کاعمل کامیابی سے جاری ہے،بیرون ملک جانے والے مسافروں کے کوروناٹیسٹ ہوں گے،جن مسافروں کوکوروناکاخدشہ ہے وہ ایئرپورٹس کارخ نہ کریں،جن افرادکوکوروناکی علامات ہیں وہ ٹیسٹ کراکر ایئرپورٹ آئیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ برطانیہ ایئرپورٹس پر ٹیسٹ نہیں کرتا،گھروں پر قرنطینہ کرایاجاتاہے،کوروناسے پوری دنیا متاثر ہے ،پاکستان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا،پوری کوشش ہے پاکستان سے کورونا کا کوئی متاثر باہر ملک نہ جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close