مائنس ون صرف عمران خان کے ذہن میں ہے تاہم ہمیں مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے، شاہد خاقان عباسی نے سیاسی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد:(پی این آئی)مائنس ون صرف عمران خان کے ذہن میں ہے تاہم ہمیں مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے، شاہد خاقان عباسی نے سیاسی پیشنگوئی کر دی، رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مائنس ون صرف عمران خان کے ذہن میں ہے تاہم ہمیں مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی

آئی ہوتی نظر آرہی ہے۔پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک سال پورا ہونے کو ہے لیکن ہماری حکومت کشمیر پر صرف تقریریں کرنے کی سوا کچھ نہیں کرسکی، وفاقی حکومت سے کہا گیا تھا کہ اسلامی ممالک کواکٹھا کیا جائے تاہم بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے میں کلین چٹ دی گئی، ہم نے کوئی ایسی سفارتی انٹروینشن نہیں دیکھی جس سے کشمیر پر دباؤ پڑے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں چینی کا مسئلہ نہ حل ہونے والا مسئلہ ہے، حکومت چینی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کرسکی اور 85 روپے بک رہی ہے، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، موجودہ حکومت جانے والی ہے، حکومت کے جانے کے بعد سب کو ان کا پتہ چلے گا، مائنس ون صرف عمران خان کے ذہن میں ہے تاہم ہمیں مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہوتی نظر آرہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close