راولپنڈی(پی این آئی)الیکشن میں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ، زلفی بخاری نے پی ٹی ڈی سی کے 36 ہوٹل اور موٹل بند کر کے 450 ملازمین نوکریوں سے نکال دیئے،وفاقی حکومت نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی)کے زیرانتظام چلنے والے راولپنڈی ،خیبرپختونخوااورگلگت بلتستان سمیت شمالی
علاقوں میں تمام ہوٹل اورموٹل بندکردیئے اور ان کے ملازمین کوبرطرف کردیاجن کی تعداد450ہے۔ برطرفی کافیصلہ 17جون کوبورڈکے اجلاس میں کیاگیا۔واضح رہےوزیراعظم کے مشیربرائے اوورسیزاورسیاحت زلفی بخاری بورڈکے چیئرمین ہیں۔ یکم جولائی 2020کوجاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کوآگاہ کیاگیاہے کہ ان کو پی ٹی ڈی سی کی ملازمت سے فوری طورپر سبکدوش کردیاگیاہے اوروہ اپنے بقایاجات کی وصولی کیلئے کمپنی کے ہیڈآفس میں کلیئرنس کاسرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعدرابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے ان علاقوں میں پی ٹی ڈی سی کے زیراہتمام 36ہوٹل اورموٹل چل رہے تھے جن میں سے کے پی میں17،گلگت میں10موٹل بھی شامل تھے۔ اس سلسلے میں جب پی ٹی ڈی سی کے ترجمان بابرملک سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے خبرکی تصدیق یاتردید سے انکارکیااورنوٹیفکیشن دکھانے کامطالبہ کیاجس پران کونوٹیفکیشن کی کاپی بھیج دی گئی توانہوں نے پھر فون ہی اٹینڈنہ کیا۔ کارپوریشن کے برطرف ملازمین کے مطابق حکومت نے یہ بہانا تراشاہے کہ کوروناوباکے باعث تمام ہوٹل اورموٹل بندہیں اس لئے کارپوریشن کوشدیدخسارے کاسامناہے اورکارپوریشن مزیدخسارہ برداشت نہیں کرسکتی اس لئے ان کوبرطرف کیاجارہاہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں