ملک میں مائنس ون کا کوئی ماحول نہیں ہے، عمران خان پی ٹی آئی سے اور نواز شریف ن لیگ سے بڑے لیڈر ہیں، فواد چوہدری نے پھر سیاسی گگلی پھینک دی

لاہور(پی این آئی)ملک میں مائنس ون کا کوئی ماحول نہیں ہے، عمران خان پی ٹی آئی سے اور نواز شریف ن لیگ سے بڑے لیڈر ہیں، فواد چوہدری نے پھر سیاسی گگلی پھینک دی۔ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مائنس ون کا کوئی ماحول ہے اور نہ ہی حکومت کو کوئی سیاسی

چیلنج درپیش ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں عمران خان جیسا کوئی لیڈر نہیں ہے۔ ہمارے ہاں شخصیات پارٹی سے بڑی ہیں۔ عمران خان پی ٹی آئی اور نواز شریف ن لیگ سے بڑے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے جن پر کیسز ہیں ان کا فوکس صرف کیسز پر ہوتا ہے۔ آگے بڑھنے کیلئے اتفاق رائے ہونا ضروری ہے۔ اصلاحات کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ پاکستان میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر ریفارمز کی ضرورت ہے۔ جن پر کیسز نہیں، وہ لوگ یہ ایجنڈا آگے بڑھا سکتے ہیں۔ فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن صرف تنقید کرتی ہے لیکن متبادل نہیں دیتی۔ بجٹ پر تنقید کی گئی لیکن متبادل بجٹ نہیں دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close