کنٹرول لائن پر وطن کے لیے جان قربان کرنے والا سپاہی محمد شفیق کبیر والا میں سپرد خاک

آزاد کشمیر(پی این آئی)کنٹرول لائن پر وطن کے لیے جان قربان کرنے والا سپاہی محمد شفیق کبیر والا میں سپرد خاک۔لائن آف کنٹرول آزادکشمیر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی اہلکار محمد شفیق کو کبیروالا میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول پر

گزشتہ روز بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی اہلکار محمد شفیق کی نماز جنازہ کبیروالا کے نواحی علاقہ بارہ قطعہ میں ادا کی گئی۔شہید کی نماز جنازہ میں فوجی افسران اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پور ےفوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔شہید نے پسماندگان میں بیوی، 2 بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close