پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے خلاف گھیرا تنگ، ملازمتوں سے برطرفیاں شرو ع کر دی گئیں

کراچی (پی این آئی)پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں کے خلاف گھیرا تنگ، ملازمتوں سے برطرفیاں شرو ع کر دی گئیں۔قومی ايئر لائن پی آئی اے ميں جعلی ڈگری رکھنے والے ملازمین کيخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا، اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس کو انتظامیہ نے برطرفی کا پروانہ تھما دیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے

میں جعلی ڈگریوں کے حامل ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، جعلی ڈگریاں رکھنے والے ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران پی آئی اے کے ملازم اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس خالد محمود جدون کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی تھی پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی ڈگری کے باعث اسے نوکری سے فارغ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے دوران اسسٹنٹ منیجر فلائٹ سروس خالد محمود جدون نے انکوائری میں تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close