لاہور(پی این آئی)انسداد منشیات عدالت نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا ریلیف دے دیا۔انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے تمام اثاثے، پراپرٹی، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل
ناصر نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی اثاثے ضبط کرنے کی درخواستیں بھی مسترد کر دیں۔عدالت نے ایفی ڈرین کیس کی سماعت کے دوران اے این ایف حکام کی جانب سے محمد حنیف عباسی کے اثاثے منجمد کرنے کی استدعا منظورکرتے ہوئے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔اے این ایف نےحنیف عبا سی کے بینک اکاؤنٹ اور اثاثے منجمد جبکہ فیکٹری سیل کردی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں