لاہور(پی این آئی)غریب رکشہ ڈرائیور نے اپنے ہی رکشے کو آگ کیوں لگائی؟ سی ٹی او لاہور نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ڈرائیور کا رکشے کو آگ لگانے کے معاملہ پر ترجمان ٹریفک پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور، قربان لائنز کے قریب اوورلوڈنگ پر رکشہ ڈرائیور کو 2 سو روپے کا چالان ٹکٹ
جاری کیا گیا۔ڈرائیور نے رکشہ کو آگ لگا دی۔جس پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ بوگس نمبر پلیٹس اور غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی بتی لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔کارروائی کیلئے 34 وارڈنز پر مشتمل17 ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں