پاکستان کے 57 فیصد عوام چاہتے ہیں کہ عمران خان وزرات عظمی کی مدت پوری کریں، 19 فیصد عوام نئی حکومت چاہتے ہیں، ن لیگ کہاں کھڑی ہے؟ تازہ ترین سروے کے حیرت انگیز نتائج

اسلام آباد (پی این آئی) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینئن ریسرچ کے سروے میں 27 فی صد افراد نے مسلم لیگ نون کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا،24 فیصد افراد تحریک انصاف کے حامی ہیں جبکہ11 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں رائے دی ہے۔سروے میں شریک افراد میں سے 22 فیصد نے بے روزگاری

کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، جبکہ 21 فیصد نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا، 14 فیصد نے کورونا اور 11 فیصد نے کاروبار میں کمی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔نئے مالی سال کے بجٹ سے 52 فیصد افراد غیرمطمئن ہیں اور صرف 21 فیصد افراد مطمئن ہیں۔ 57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جبکہ 19 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔ 27 فیصد کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں، 22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل عمران خان ہی حل کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close