کونسا علاج کورونا کے لئے بہتر ہے؟ پاکستانی ماہر نے خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) کورونا کے خلاف جنگ میں20 جولائی انسانیت کے لئے اہم دن ہو گا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری سنا دی ہے۔ تجزیہ نگار مبشر لقمان کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 20 جولائی کا دن انسانیت کے لئے بہت اہم

ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بارش کا پہلا قطرہ ہو گا جب ہم مشاہدہ مکمل کرنے کے بعد حقائق لوگوں کے سامنے رکھیں گے کہ کونسا علاج کورونا کے لئے بہتر ہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم کی جانب سے بتایا گیا ہے انہوں نے اپنے اداروہ پروٹیکٹر کی مدد سے پوری دنیا میں مریضوں کا مشاہدہ کیا ہے اور اب وہ اس قابل ہو گئے ہیں کہ 20 جولائی کا مشاہدے سے نکل کر عوام کے سامنے حقائق پیش کر دیں گے۔انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائی ہے کہ کورونا وائرس اب وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی شدت میں کمی آ رہی ہے، انہوں نے اس کو ایک خوش آئند عمل قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ابھی بھی کچھ لوگوں کی تعداد ایسی موجود ہے جو کورونا کا علاج گھر میں کر رہے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں اگر کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں مزید 91افراد کورونا وائرس کے باعث چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4395ہوگئی ،مجموعی کیسز دو لاکھ تیرہ ہزار 470ہوگئے ،ایک لاکھ آٹھ سو دو مریض صحتیاب ہوگئے ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے 91 اموات ، 4133 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 4395 ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک میں مجموعی کیسز 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہوگئے۔ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 418 ٹیسٹ کیے گئے ، اعلامیہ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ متاثرہ ،مریضوں کی تعداد 84640 ہوگئی ،پنجاب میں تعداد 76262 اورخیبرپختونخوا میں 26598 ہوگئی ، بلوچستان میں 10476 اوراسلام آباد میں 12912 رپورٹ ہوچکے ہیں ،آزاد جموں وکشمیر 1093 اورگلگت میں 1489 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close