پارٹی میں اگر کوئی شخص میرے نظریے کے مخالف جائے گا، اسے فوراََ نکال دیا جائے گا، عمران خان نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پارٹی میں عمران خان کے خلاف گھٹیا سوچ رکھنے والوں کو کاٹ ڈالیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم پارٹی میں عمران خان کے خلاف گھٹیا سوچ رکھنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم نے خود کہا

ہے کہ پارٹی میں اگر کوئی شخص میرے نظریے کے مخالف جائے گا، اسے فوراََ نکال دیا جائے گا۔مزید بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک پارٹی میں مجھے اس طرح کا ایک شخص بھی نظر نہیں آیا اور نہ ہی ابھی تک اس طرح کی کوئی سرگرمی منظرعام پر آئی ہے، لیکن جس دن مجھے اس بارے کچھ بھی معلومات ملیں یا کوئی شخص سامنے آ گیا، ہم اس کو کاٹ دیں گے، ہم معاملہ وزیراعظم عمران خان تک آنے ہی نہیں دیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گردش کرنے والی خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ذاتی مفاد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ان تمام خبروں کے فواد چوہدری کے بیانات کے بعد جنم لیا تھا جس میں انہوں نے پارٹی میں لڑائیوں کے بارے انکشاف کیا تھا۔ ۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل منظرعام پر آنے والے انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے جہانگیرترین نے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا، بعد میں اسد عمر نے واپس آ کر جہانگیر ترین کو ہی فارغ کروا دیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی ٹیم ہل کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو موقع مل گیا ہے جو کسی خاص ایجنڈے پر آئے تھے، الیکشن سے قبل عمران خان کے ساتھ نتھیا گلی میں بہت زیادہ وقت گزارا ہے جس کے بعد محسوس کیا تھا کہ وہ اس سسٹم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیم تیار کی تھی، لیکن آپس میں لڑائیوں کی وجہ سے وہ ٹیم تقسیم ہو گئی اور عمران خان کا مقصد درمیان میں رہ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close