تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو خواجہ آصف کو نواز شریف کی بجائے عمران خان کا ساتھ دینا ہو گالیکن وجہ کیا ہو گی؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اگر عدم اعتماد آیا تو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میرا ایک سوال ہے کہ شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کیسے بن گئے؟ یہ کہہ

رہے ہیں کہ وزیراعظم سے اعتماد کا ووٹ لیا جائے تو پھر بجٹ کیوں منظور ہونے دیا گیا؟ اگر اتنی ہمت ہے تو عدم اعتماد لے آؤ۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ خواجہ آصف اپنی مرضی سے ووٹ نہیں دے سکتے۔اگر ایسا معاملہ ہوا تو خواجہ صاحب عمران خان کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نواز شریف کے کہنے پر اپنا ووٹ نہیں دیں گے، جنہوں نے آج تک خواجہ صاحب کو ریسکیو کیا ہوا ہے،وہ انہی کے کہنے پر ووٹ دیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے ، عددی اکثریت بدلتے دیر نہیں لگتی، دیگر جماعتوں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے 18 باغی اراکین کو بھی ساتھ ملائیں گے، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے سبق سیکھا غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہ کہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ عوام اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں بظاہر نظر آنے والی عددی اکثریت بدلتے دیر نہیں لگتی۔ اب تو وفاقی وزراء کو بھی اپنی حکومت کے مزید رہنے کی امید نہیں رہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر مانگنے سے وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو بات تحریک عدم اعتماد کی جانب ہی بڑھے گی۔دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملائیں گے مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کا اتحاد غیر فطری تھا جو اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ مسلم لیگ ق بھی ہمارے ساتھ شامل ہوگی جبکہ تحریک انصاف کے ڈیڑھ درجن ارکان اسمبلی بھی علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close