کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ، لاک ڈاؤن میں مزید 15دن کی توسیع کر دی گئی

کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 15دن کی توسیع کر دی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں شادی ہال، تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ ہوم ڈیلیوری کی رات 11 بجے تک اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ دن میں کھلنے والے کاروبار شام

سات بجے تک بند ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ رہے کہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے آج مزید 29 افراد جاں بحق جبکہ 2139 متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سےاموات کی تعداد ایک ہزار406 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں اب تک کورونا کے 86795 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کورونا کے1038 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار 949 ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع شرقی 401، جنوبی 258، وسطی میں 125 ، کورنگی میں 101، ملیر 82 اور ضلع غربی میں کورونا کے 71 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ گزشتہ 2 روز کے دوران سندھ پولیس میں کورونا کے 30 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران کورونا کی30 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اس طرح کورونا سے متاثرہ پولیس اہلکاروں کی مجموعی تعداد 1255 ہوگئی ہے۔910 افسران اور اہلکار زیرعلاج ہیں جب کہ 332 اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اب تک سندھ پولیس کے 13 اہلکار کورونا سے متاثر ہو کر شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 11 کا تعلق کراچی جبکہ دو کا تعلق حیدر آباد رینج سے تھا۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close