کراچی (پی این آئی)کراچی میں بجلی کی مسلسل بندش، گھروں میں پانی ختم، شدید گرمی میں شہری عذاب میں مبتلا ہو گئے۔کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش جاری ہے جبکہ بجلی جانے سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔بدھ کو کے الیکٹرک نے شہر کے تمام
علاقوں میں بلا امتیاز بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ ایک سے دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے جوکہ دن میں تین سے چار بار اور رات میں بھی جاری رہتی ہے۔ اس مسلسل لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکز، دفاتر اور رہائشی علاقوں میں لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے۔گڈاپ، بن قاسم ٹاؤن، کورنگی، لانڈھی، گلستان جوہر، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، محمودآباد، لیاری، صدر اور اورنگی سمیت شہر کے تقریباً تمام علاقوں سے بجلی بند رہنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جبکہ بعض آبادیوں میں مرمت کے نام پر بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔صارفین نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے کراچی میں طویل عرصے سے جاری لوڈشیڈنگ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں