نجی سکیورٹی کمپنی نے شاندار مثال قائم کر دی شہید ہونے والے گارڈز کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ کے چیک ادا کر دیئے، وزیر اعلیٰ کی طرف سے 50 لاکھ اور بیٹوں کی نوکری کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے دو ہیروز کے اہلخانہ کو دس، دس لاکھ روپے کے چیک دے دیئے گئے، پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی نے اپنے دونوں گارڈز کی شہادت پر ان کے اہلخانہ کو 10، 10 روپے ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی کی جانب

سے ورثا کو چیکس کی ادائیگی کی تقریب کمپنی کے دفتر میں ہوئی۔چیف آپریٹنگ آفیسر کرنل ریٹائرڈ محسن نے چیکس دونوں شہداء افتخار واحد اور خدایار کے بیٹوں کے حوالے کیے۔اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ محسن کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، دونوں گارڈز نے اپنی جان پر کھیل کر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو ناکام بنایا ہمیں اپنے گارڈز کی کارکردگی پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی زخمی سیکیورٹی گارڈز کی بھی مکمل دیکھ بھال کررہی ہے اور ان کے علاج معالجے کے اخراجات بھی برداشت کررہی ہے، اس موقع پر شہدا ءکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اسٹاک ایکسچینج حملے کے شہید ہیروز پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 50/50 لاکھ اور بیٹوں کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی ان ہیروز کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close