ہر دم تیار کامران ہیں ہم پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ

اسلام آباد(پی این آئی)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ ائیر چیف نے بیس پر مختلف آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور عملے سے گفتگو کی۔بعد ازاں ائیرچیف نے سپیشل سروسز ونگ کا دورہ بھی کیا۔ یہاں انہوں نے سپیشل سروسز ونگ کے عملے

کی طرف سے پیش کی گئی انسدادِ دہشت گردی کی مشق کا مشا ہدہ کیا۔ انہوں نے سپیشل سروسز ونگ کے ہیڈکوارٹرز میں پودا بھی لگایا۔ ان جری جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر چیف نے عملے کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیااور ان کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہار ت کو سراہا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close