سٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات میں حیران کن انکشاف، دہشت گردوں کو ہدایات افغانستان کے کس شہر سے مل رہی تھیں؟

کراچی(پی این آئی)سٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات میں حیران کن انکشاف، دہشت گردوں کو ہدایات افغانستان کے کس شہر سے مل رہی تھیں؟پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، اور دہشت گردوں کو قندھار سے ہدایات دی جارہی تھیِں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون کا ریکارڈ تحقیقاتی اداروں نےحاصل کرلیا۔اس حوالے سے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ابتادئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گردوں کے تانے بانے افغانستان تک جا پہنچے ہیں، دہشت گردوں کو سہولت کاری اور ہدایات دینے والا افغانستان کے شہرقندھار سے تعلق رکھتا ہے۔؎تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گردوں سے ملنے والے موبائل فون سے افغانستان کی کال ٹریس ہوگئی ہے، مزید کالز کاریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کے بعد دہشت گردوں کی جانب سے خریدی گئی کار کے شو روم پر سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارا ہے، چھاپے کے دوران شو روم کے مالک سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی سے متعلق شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں، شوروم کے مالک نے گاڑی کی ملکیتی دستاویزات اداروں کے حوالے کیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close