سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس پروگرام کے تحت لنگر خانہ قائم، سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے روزانہ 300 افراد کو مفت کھانا ملے گا

کراچی(پی این آئی)سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس پروگرام کے تحت لنگر خانہ قائم، سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے روزانہ 300 افراد کو مفت کھانا ملے گا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس لنگر خانے کا آغاز ہوگیا، لنگر خانے میں روزانہ 300 افراد کو

کھانا مفت ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش مراکز ایک دن کے لیے ملک بھر میں بند رہیں گے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کیش مراکز بینکوں کی سالانہ چھٹی کی وجہ سے بند رہیں گے۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں احساس لنگر خانے کا آغاز ہوگیا، لنگر خانے میں روزانہ 300 افراد کو کھانا مفت ملے گا۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لنگر خانے کا افتتاح کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں