تمام پاکستانی برابر کے شہری، 31 اگست تک تمام ائرپورٹس پر کسی کو پروٹوکول نہیں ملے گا، سول ایوی ایشن کی ہدایت

اسلام آباد(پی این آئی)تمام پاکستانی برابر کے شہری، 31 اگست تک تمام ائرپورٹس پر کسی کو پروٹوکول نہیں ملے گا، سول ایوی ایشن کی ہدایت۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر پابندی لگا دی۔ملکی ایئر پورٹس پر مسافروں کے پروٹوکول پر کرونا وائرس کے پیش نظر پابندی

لگا دی گئی ہے، اس سلسلے میں سی اے اے نے اندرون ملک پروازوں، چارٹرڈ اور پرائیویٹ طیاروں کے مسافروں اور عملے کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔یہ ہدایت نامہ 31 اگست تک کار آمد ہوگا، اس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر مسافروں کو پروٹوکول نہیں دیا جائے گا، مسافر اور عملے کے علاوہ کسی شخص کو پارکنگ سے آگے نہ جانے دیا جائے، ایئر پورٹ منیجرز سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ہدایت نامے کے مطابق ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) مسافر کے علاوہ کسی کو پارکنگ سے آگے نہیں جانے دے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close