کراچی میں شہید سیکیورٹی گارڈز کی نمازجنازہ میں کسی سرکاری شخصیت کو شرکت کی توفیق نہیں ہوئی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں شہید سیکیورٹی گارڈز کی نمازجنازہ میں کسی سرکاری شخصیت کو شرکت کی توفیق نہیں ہوئی، کراچی میں اسٹاک ایکسچینج حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کی تدفین کردی گئی، خیبرپختونخوا کے رہائشی افتخار وحید اور خدایار کو کراچی میں ہی سپرد خاک کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی کمپنی حکام کے مطابق دونوں سیکیورٹی گارڈز کے خاندان کے افراد نے کراچی میں ہی تدفین کی، خدایار کو بلدیہ ٹاؤن کے علاقےعابد آباد اور افتخار وحید کواورنگی ٹاؤن مومن آباد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ و تدفین میں سیکورٹی کمپنی کے حکام اور ساتھی ورکرز نے شرکت کی، کوئی حکومتی یا سرکاری شخصیت شہدا کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوئی ،واضح رہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز اسٹاک ایکسچینج پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close