فیصل آباد(پی این آئی)رونقیں بحال ہو گئیں، فیصل آباد کے 8بازاروں میں 14روز بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا، پنجاب کے شہر فیصل آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر 8 بازاروں اور ملحقہ مارکیٹوں میں جاری اسماٹ لاک ڈاؤن 14 روز بعد ختم کر دیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد کے
مطابق بازار، سوتر منڈی، کپڑے کی بڑی مارکیٹیں کھول دی گئیں ہیں اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد کے مطابق تاندلیانوالہ، سمندری اور چک جھمرہ کے کاروباری مراکز کو بھی کھول دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد کا کہنا ہے کہ شہر کے 16 کاروباری اور رہائشی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤ ن بر قرار ہے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں