چیئرمین نیب کی ویڈیو کے حوالے سے مشہور خاتون طیبہ گل کی گاڑی پر فائرنگ ہو گئی، نشانہ میں اور میری بیگم تھے، طیبہ گل کے شوہر کا مؤقف

جھنگ (پی این آئی)چیئرمین نیب کی ویڈیو کے حوالے سے مشہور خاتون طیبہ گل کی گاڑی پر فائرنگ ہو گئی، نشانہ میں اور میری بیگم تھے، طیبہ گل کے شوہر کا مؤقف، مبینہ طور پر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی لیک ہونے والی ویڈیو کے معاملے کی مرکزی کردار طیبہ گُل کی کارپرفائرنگ کاواقعہ پیش آیا ہے۔

طیبہ گل کی کارپرفائرنگ ضلع جھنگ میں کی گئی تاہم گاڑی میں موجود تینوں بچےمحفوظ رہے۔طیبہ گل کے شوہر فاروق نول نے بتایا کہ جس گاڑی پر حملہ کیا گیا وہ میرے اور اہلیہ کے زیراستعمال رہتی ہے،اصل ٹارگٹ میں اورمیری بیوی طیبہ گل تھے۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل فاروق، عون فاروق اور جواد فاروق پرحملہ کیا گیا۔سہیل فاروق نے تھانے میں دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ گاڑی کو گن پوائنٹ پر روکا گیا، نہ رکنے پر فائرنگ کردی گئی۔واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ چنیوٹ موڑ پر گذشتہ رات پیش آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close