ریلوے نے تمام مسافر گاڑیوں میں ریلوے ملازمین، طُلبہ اور صحافیوں کے لیے رعایت کی سہولت ختم کر دی

لاہور(پی این آئی)ریلوے نے تمام مسافر گاڑیوں میں ریلوے ملازمین، طُلبہ اور صحافیوں کے لیے رعایت کی سہولت ختم کر دی، پاکستان ریلوے کی جانب سے تمام سفری رعایتیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کی تمام سفری رعایتیں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا

ہے جن میں ریلوے ملازمین، طُلبہ اور صحافی بھی شامل ہیں۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث صرف 60 فیصد ٹرین سروسز جاری ہیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق سفری رعایتیں عارضی طور پر ختم کی گئی ہیں جنہیں جلد بحال کر دیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close