عدم حاضری پر شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، دومنٹ کی بات ہے، شہباز شریف آکر دستخط کریں تا کہ ٹرائل شروع ہو، جج احتساب عدالت

لاہور(پی این آئی)عدم حاضری پر شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، دومنٹ کی بات ہے، شہباز شریف آکر دستخط کریں تا کہ ٹرائل شروع ہو، جج احتساب عدالت،رمضان شوگر ملز کيس ميں شہبازشريف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔لاہور کی احتساب عدالت میں بدھ کو رمضان شوگر ملز کيس کی

سماعت ہوئی۔ شہبازشريف اور حمزہ شہباز پرفردِجرم عائد نہ ہوسکی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع کردی۔شہبازشریف فرد جرم کے لیے 6 اگست کو طلب کرلئے گئے۔سماعت کے موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ آج شہبازشریف کو پیش ہونا چاہیے تھا،وہ کیوں پیش نہیں ہوئے۔ شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ شہبازشریف میں ابھی بھی کرونا کی علامات موجود ہیں۔جج امجد نذیر نے کہا کہ 2 ہفتےمیں کرونا کا دوبارہ ٹیسٹ ہوجاتا ہے،شہبازشریف اسپتال داخل ہیں نہ وینٹی لیٹر پرہیں۔جج امجد نذیر نے مزید ریمارکس دئیے کہ دومنٹ کی بات ہے،شہبازشریف عدالت آ کر دستخط کردیں تاکہ ٹرائل شروع ہو۔وکیل امجد پرویزنے عدالت کو یقین دلایا کہ آئندہ پیشی پرشہباز شریف حاضر ہوجائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close