شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے ایک بار پھر انتظامی حقوق کے ساتھ کے الیکٹرک کے شیئرز خریدنے کی درخواست داخل کر دی

کراچی(پی این آئی) شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے ایک بار پھر انتظامی حقوق کے ساتھ کے الیکٹرک کے شیئرز خریدنے کی درخواست داخل کر دی۔شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کے مشیر عارف حبیب گروپ نے کے الیکٹرک کے 66.40 فیصدحصص کی خریداری کی پیشکش کی ہے۔ ان کی جانب سے ایس ای سی پی،

پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص بشمول انتظامی حقوق کے خریداری کی خواہاں ہے اور شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 18 ارب 33 کروڑ 55 لاکھ 42 ہزار 678حصص کی خریداری کی پیشکش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close