ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی، گذشتہ روز چین سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر ملے تھے

اسلام آباد :(پی این آئی)ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی، گذشتہ روز چین سے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر ملے تھے، ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی۔عالمی ادارے کے پاکستان میں واقع دفتر سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ کے مطابق ورلڈ بینک

کے بو رڈ آف ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز نے ’ رائز ‘( RISE) ) پروگرام کے تحت مالیاتی انتظام کاری کے استحکام، شفافیت کے فروغ اور نجے شعبے کی نمو کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا ہے۔قرض کی فراہمی کو’ لو کاربن انرجی‘ کے حصول کے لیے شعبۂ توانائی میں بنیادی اصلاحات سے بھی مشروط کیا گیا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق کووڈ 19 کے اثرات سے بحالی کے لیے مالیاتی لچک پیدا کرنے کے ضمن میں یہ اصلاحات بے حد اہم ہیں۔ورلڈ بینک کی جانب سے اس قرض کی منظوری کے بعد پاکستان کو جون میں ملنے والے، منظور ہونے والے قرض کا حجم 3.53 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز اسٹیٹ بینک کو چائنا ڈیولپمنٹ بینک سے ایک ارب ڈالر اور بینک آف چائنا سے 30کروڑ ڈالر بھی موصول ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close