اسلام آباد: (پی این آئی)عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا، پٹرول کی قیمت میں 10روپے تک کمی کی تجویز مسترد کر دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ختم ہو گیا، پٹرولیم لیوی میں 10 روپے تک فوری کمی کی تجویز مسترد کر دی گئی۔حکومت نے گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25
روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔اسی روز پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ موگاز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی جانب سے یکم جولائی 2020 سے پیٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے ممکنہ اضافے کا مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں ریٹیل آؤٹ لیٹس پر مصنوعات کی فراہمی میں کمی کی جاسکتی ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان اس وقت ختم ہو گیا جب پٹرولیم لیوی میں 10 روپے تک فوری کمی کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں