اسلام آباد: (پی این آئی) پٹرول کا بحران کیوں پیدا ہوا، وزیراعظم عمران خان نے انکوئری کمیٹی قائم کر دی، معافی نہیں ملے گی، وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی یہ انکوائری کمیٹی آئل کمپنیوں کی جانب
سے ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔ انکوائری کمیٹی تیل بحران میں پٹرولیم ڈویژن کے اقدامات پر بھی رپورٹ دے گی۔کمیٹی اوگرا کی جانب سے تیل بحران سے نمٹنے کے لیے کیے اقدامات بھی دیکھے گی جبکہ اس کے ذریعے تیل قیمت میں کمی کے درآمدات پر اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ کمیٹی ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل بھی دے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں