اسلام آباد: (پی این آئی)ائر پورٹ جا کر بھی روکنا پڑا تو روکیں گے، مریم نواز بیرون ملک جانے کے لیے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم نواز لندن جانے کیلئے بیک ڈور رابطے کر رہی ہیں انہیں ایئر پورٹ جا کر روکنا پڑا تو بھی روکیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام
میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، جس نے پیسہ لوٹا ہے وہ واپس کرے گا، اپوزیشن کی دونوں پارٹیاں نیب کیسز سے بچنے کیلئے ڈرامہ کر رہی ہیں، وزیراعظم کے ویژن پر نہ چلنے والا وزیر فارغ ہو گا، عمران خان کابینہ میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے، ہم نے سٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا، عمران خان کے مخالفین بھی ان پر بے ایمانی کا الزام نہیں لگا سکتے ،عمران خان ملک سے بھاگا تو اسے بھی لیڈرنہیں مانوں گا، ایم این ایز کو ڈویلپمنٹ فنڈز دیناغلط نہیں لیکن شفافیت ہونی چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں