اچھی خبریں آنے لگیں، کورونا کے 50 فیصد مریض صحتیاب ہو گئے لیکن خطرہ بدستور موجود

اسلام آباد(پی این آئی)اچھی خبریں آنے لگیں، کورونا کے 50 فیصد مریض صحتیاب ہو گئے لیکن خطرہ بدستور موجود، پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے تاہم خوشی کی خبر یہ ہے کہ ملک میں کورونا وائرس

کے مجموعی مریضوں میں سے نصف صحت یاب ہو گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں 4 ہزار 133 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، جبکہ اس دوران اس وائرس نے مزید 91 افراد کی جان لے لی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 486 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 395 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 8 ہزار 289 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 741 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 لاکھ 802 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 84 ہزار 656 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 377 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 76 ہزار 262 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 762 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 598 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 951 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 ہزار 912 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 128 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 476 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 121 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 489 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 93 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 30 مریض وفات پا چکے ہیں۔ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران نئے 22 ہزار 418 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 510 ہو چکی ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں 9 ہزار 435، پنجاب میں 8 ہزار 284، خیبر پختون خوا میں 2 ہزار 211، اسلام آباد میں 1 ہزار 736، بلوچستان میں 392، گلگت بلتستان میں99 اور آزاد جموں کشمیر میں 261 ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 491 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1 ہزار 562 ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close