برطانیہ نے بھی 6 ماہ تک پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی، لندن، مانچسٹر، برمنگھم کے لیے فلائیٹ آپریشن فوری روک دیا گیا

لندن(پی این آئی)برطانیہ نے بھی 6 ماہ تک پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی، لندن، مانچسٹر، برمنگھم کے لیے فلائیٹ آپریشن فوری روک دیا گیا۔یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔برطانیہ کی سول ایوی

ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فیصلہ یورپی یونین کے 30 جون کے فیصلے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کےباعث برطانیہ سے مخصوص اور چارٹر فلائٹس آپریٹ ہو رہی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close