وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہ کیا تو صوبائی حکومت اٹھا کر باہر پھینک دیں گے، سندھ کی جیالے کی جاگیر نہیں، پی ٹی آئی کا بڑا لیڈر جذباتی ہو گیا

کراچی(پی این آئی)وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہ کیا تو صوبائی حکومت اٹھا کر باہر پھینک دیں گے، سندھ کی جیالے کی جاگیر نہیں، پی ٹی آئی کا بڑا لیڈر جذباتی ہو گیا۔تحریک انصاف کے رہنما اوروفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے وفاقی

حکومت کیلیے ٹیکس جمع نہ کیا تو صوبائی حکومت کو اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے اتنا غیر ذمے دار بیان دیکر ایک تعصب کی لہر پیدا کی ہے، صوبہ سندھ کسی کی جاگیر نہیں نہ ہم اسے کسی جیالے کی نذرہونے دینگے،یہ پاکستان کا حصہ ہے۔ان کاکہناتھا کہ کوئی تحفظات ہیں تو پڑھے لکھوں کی طرح ٹیبل پر بیٹھ کر بتایا جاتا ہے، ہمارا یہ مسئلہ ہے، تڑی اور دھمکی دینگے کہ ہم وفاق کیلیے ٹیکس جمع نہیں کرینگے تو وفاق نے چوڑیاں نہیں پہنیں، ہم ان کو حکومت چلانے نہیں دیں گے؟ اٹھا کر باہر پھینک دینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close