اسلام آباد(پی این آئی ) حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر ہاو¿سنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی حکومت سے الگ ہو سکتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے کسی معاملے پرمشاورت ہی نہیں کی جاتی، عین ممکن ہے ہم کہیں کے
تحریک انصاف کی غلطیوں سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے اور اس لئے ہم حکومت سے الگ ہو رہے ہیں۔رہنما ق لیگ طارق بشیر چیمہ کی پروگرام بڑی بات میں گفتگو کے دوران کہا کہ ہم سے کسی معاملے پر مشاورت نہیں کی جاتی، حکومت اپنی غلطیوں کا خود نقصان اٹھائے گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاو¿س عشائیہ میں نہیں گئے تو کون سا اتنا بڑا جرم ہو گیا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے لیے اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں