اسلام آباد(پی این آئی)ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کے حوالے سے بڑی خبر دے دی، ریوینیو کا نظر ثانی شدہ ہدف پورا کر لیا۔ کتنی رقم جمع کی؟ جانیئے۔ایف بی آر نے آخر کار ٹیکس محاصل کا سالانہ نظرثانی شدہ ہدف پورا کرلیا۔ جس کے بعد جمع شدہ ٹیکسوں کا حجم 3957 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف
ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے معیشت متاثر ہونے کے بعد ٹیکس محاصل کا نظرثانی شدہ سالانہ ہدف پورا کرلیا گیاہے، مالی سال 20-2019ء کیلئے 3907 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مجموعی طور پر 3 ہزار 957 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرلیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق جون میں 398 ارب کے مقابلے میں 411 ارب روپے جمع ہوئے، جبکہ مجموعی سالانہ نظرثانی شدہ ہدف سے 50 ارب روپے زیادہ جمع ہوئے، تاریخ میں پہلی بار مجموعی ریونیو کی مد میں تقریباً 4 کھرب روپے کا ہدف حاصل کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ 20-2019ء میں ٹیکس محاصل کا ہدف 5 ہزار 238 ارب روپے مقرر کیا تھا، تاہم فروری میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مارچ میں لاک ڈاؤن کے باعث تمام کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے سے معیشت کا پہیہ رک گیا، جس کے باعث ٹیکس محاصل کا نظرثانی شدہ ہدف 4 ہزار 907 ارب روپے مقرر کردیا گیا تھا۔ریونیو بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ کرونا کے باعث مشکلات کے باوجود ایف بی آر کی کارکردگی قابل ستائش ہے، وباء سے ایف بی آر کے 30 سے زائد افراد انتقال کرچکے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں گریڈ 22 کے افسر بھی شامل ہیں جبکہ ادارے کے متعدد افراد اب بھی مہلک مرض کا شکار ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں