اب ہو گا جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے باضابطہ طور پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ زاہد زمان کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پہلا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جبکہ انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان پنجاب اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ ملتان میں پولیس بیوروکریسی اور بہاولپور میں سول بیوروکریسی کاسیٹ اپ قائم کیا گیا ہے۔ ملتان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور بہاولپور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ اپنی ذمہ داریاں سنھبالیں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب پچاس کروڑ مختص کر دیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے اپنا ایک بڑا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت جو کہتی ہے کرکے دکھاتی ہے۔ اس سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close