مائنس عمران خان کی باتیں کرنے والے سُن لیں، اگر عمران خان مائنس ہوا تو ملک سے جمہوریت بھی مائنس ہوگی، وفاقی وزیرعلی محمد خان نے سخت بات کہہ دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان مائنس ہوا تو جمہوریت بھی مائنس ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں علی محمد خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’مائنس عمران خان کی باتیں کرنے والے سُن

لیں، اگر عمران خان مائنس ہوا تو ملک سے جمہوریت بھی مائنس ہوگی‘۔قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مائنس ون ہو بھی گیا تو باقی کوئی نہیں چھوڑے گا، کرپٹ لوگوں کے احتساب کا سلسلہ مائنس ہونے کے بعد بھی جاری رہے گا‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’کرسی آنےجانےوالی چیزہے اس سےگھبرانانہیں چاہیے، کوئی کرسی مضبوط نہیں ہوتی، ہم آج ہیں تو کل نہیں ہوں گے، بس اللہ کی ذات باقی رہےگی‘۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ’ مجھے کہاگیا کہ پی آئی اے کی رپورٹ ظاہر نہ کرو ، اگر جعلی پائلٹ کےہاتھوں جہاز کاحادثہ ہو تو خون تو میرے ہاتھ پر آئے گا کیونکہ میں وزیر اعظم ہوں‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close