خیبر پختونخوا میں کوہاٹ ڈھوک حسین کے مقام پر دریافت گیس کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا، گیس کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا

پشاور (پی این آئی)خیبر پختونخوا میں کوہاٹ ڈھوک حسین کے مقام پر دریافت گیس کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا، گیس کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔خیبر پختونخوا میں دریافت گیس کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا، جس کے تحت کل سے ایس این جی پی ایل کو روز 12 ملین کیوبک گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی، جس

سے گیس کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ڈھوک حسین کے مقام پر دریافت گیس کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ، جس کے بعد 12 ایم ایم سی ایف ڈی کی14کلومیٹرطویل لائن ایس این جی پی ایل میں شامل ہوگئی ہے۔کنویں سےگیس کی پیداوار کے علاوہ 360 بیرل تیل بھی نکالاجائےگا اور گیس سےسالانہ 790 ملین کی رائلٹی کے پی حکومت کو وصول ہو گی جبکہ خیبر پختونخواہ او جی ڈی سی ایل کو سالانہ 131 ملین روپے کاریونیو حاصل ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close