یورپ کے لیے پی آئی اے کی تمام پروازیں منسوخ یورپین یونین ائرسیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ چھ ماہ کے لیے معطل کردیا

برسلز (پی این آئی)یورپین یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا یورپی ممالک کےلیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ آئندہ چھ ماہ کےلیے معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا یورپین ممالک کیلئے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کیلئے معطل ہوگیا، اجازت نامہ یورپین یونین ایئر سیفٹی

ایجنسی کی جانب سے معطل کیاگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020 رات 12 بجے یو ٹی سی ٹائم کے مطابق ہوگا جس کے بعد قومی ایئر لائن کی یورپ کےلیے تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ ہوجائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن مسافروں نے پی آئی اے کے ذریعے یورپی ممالک کےلیے بکنگ کرائی ہوئی تھی انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ چاہیئں تو ریفنڈ لے سکتے ہیں یا بکنگ آگے کراسکتے ہیں۔ترجمان پی آئی اے نے یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے اجازت معطل کرنے پر کہا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن یورپین فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یورپین فضائی سیفٹی کے خدشات کو دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حکومتی، انتظامیہ کے اقدامات سے معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کے خط میں وفاقی وزیر غلام سرور کی تقریر کا حوالہ دیا، غلام سرور خان کا تقریر میں کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے پارلیمنٹ میں کہا 860 میں سے 260 پائلٹس کے لائسنس مشتبہ ہیں۔یورپی ایجنسی نے جاری کردہ لیٹر میں کہا کہ پاکستانی وزیر کے بیان کی وجہ سے پائلٹس کے لائسنس پر تشویش ہے، پاکستان عالمی معیار کے مطابق طیاروں، ایئر لائنز کی تصدیق کا اہل نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں