سٹاک مارکیٹ پر حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکار محمد رفیق کے آبائی علاقے عمر کوٹ کے گھر میں جشن

اسلام آباد(پی این آئی)سٹاک مارکیٹ پر حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکار محمد رفیق کے آبائی علاقے عمر کوٹ کے گھر میں جشن۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی پر دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والے اور ان کا حملہ ناکام کرنے والے پولیس اہلکار محمد رفیق کے آبائی علاقے عمر کوٹ میں واقع ان کے

گھر میں جشن کا سماں ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے والے اہلکار رفیق سومرو کے گھر والے خوشی سے نہال ہیں، رفیق سومرو کے والد اور بھائی آنے والے مہمانوں سے مبارک بادیں وصول کر رہے ہیں۔رفیق کے گھر مبارک باد کے لیے آنے والے مہمانوں کی مٹھائی سے تواضح کی جا رہی ہے۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ قوم کی خدمت کرکے رفیق سومرو نے ان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ان کے بھائی کا کہنا تھا کہ رفیق کو بچپن سے ہی فورسز میں شمولیت کا شوق تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں