ایک بھائی معذور ایک دل کا مریض ہے، ابا پہلے صرف میرے ہیرو تھے، اب قوم کے ہیرو ہیں، شہید سکیورٹی گارڈ کی بیٹی ونیزہ افتخار کی رلا دینے والی گفتگو

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شہید سیکیورٹی گارڈ افتخار واحد کی بیٹی نے کہا ہے کہ والد پہلے میرے ہیرو تھے اب وہ قوم کے ہیرو ہیں۔ونیزہ افتخار نے اپنے والد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے والد دہشت گردوں سے بہت بہادری سے لڑے۔ونیزہ افتخار

نے کہا کہ ہم پانچ بہن بھائی ہیں، ایک بھائی معذور ایک دل کا مریض ہے، میرے والد نے ہمیں کبھی کسی چیز کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔شہید سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی نے حکومت سے درخواست کی کہ میرے بھائی کو نوکری دی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close