اپنے سفر اور سکیورٹی کے سوا اپنے سارے خرچے خود برداشت کرتا ہوں، قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی میں خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف باہر جا کر انٹرویو دیتے ہیں کہ ہم لبرل ہیں اور پی ٹی آئی دینی جماعتوں کے ساتھ ہے، یہ لبرلی کرپٹ ہیں یہ لوگ سارے باہر جا کر لبرل بن جاتے ہیں، میں نے ہر جگہ کہا کہ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانا میرا وژن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو قوم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلے گی وہ اٹھ جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ کوئی مضبوط نہیں ہوتا، آپ آج ہیں کل نہیں ہیں، میں اپنے گھر میں رہتا ہوں، سارَے خرچے خود برداشت کرتا ہوں، سوائے سیکیورٹی اور ٹریولنگ کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close