کالعدم تنظیم بی ایل اے نے اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے نام ظاہر کر دیئے، کون کون ہیں؟

کوئٹہ(پی این آئی)کالعدم تنظیم بی ایل اے نے اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے نام ظاہر کر دیئے، کون کون ہیں؟ دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرناکام حملہ کرنیوالے حملہ آوروں کی تصاویراورنام ظاہرکردیے۔سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرکرنے کیساتھ ہی لکھا گیا ہے کہ کراچی

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنیوالے چاروں افراد کی بی ایل اے نے تصاویر جاری کردی ہیں ، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حملہ کرنیوالے افراد کی کل تعداد چار ہی تھی ۔عدنان عادل نامی شخص نے لکھا کہ “بلوچ لبریشن آرمی کے چار دہشت گرد جو آج کراچی میں دہشت گردی کے ناکام حملہ میں ہلاک ہوئے ان کے نام یہ ہیں۔ تسلیم بلوچ عرف مسلم، شہزاد بلوچ عرف کوبرا، سلمان حمال عرف نوتک، سراج کنگر عرف یاگی۔ بلوچ لبریشن آرمی کا مرکز افغانستان میں ہے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close