حکومت 5 نہیں 10 سال کی پلاننگ کر رہی ہے، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت 5 نہیں 10 سال کی پلاننگ کر رہی ہے، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بڑا اعلان کر دیا، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ نہیں دس سال کی پلاننگ کررہی ہے۔نجی نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن

کے پاس حکومت ہٹانے کے نمبر ہوتے تو آج لے آتے۔شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے بجٹ پاس نہ ہونے کے دعوے کہاں گئے؟ اپوزیشن لیڈر کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہیے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پہلے سے زائد ووٹ لئے۔ اپوزیشن 8 سے 9 لوگوں کا فائدہ چاہتی ہے اور کچھ نہیں۔پارٹی امور پر بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وزرا کے اختلافی بیانات پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کچھ وزیروں کو شاید تفصیلات پتہ نہیں ہیں اور کچھ اعتراف نہیں کرنا چاہتے۔دوسری جانب گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اتنی کوششوں کے باوجود 160 ممبران ہی اکٹھے کر سکی جو سادہ اکثریت سے بھی کم ہے۔تحریک انصاف کے 22 ممبران رابطے میں ہیں اگر وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو وہ ووٹ نہیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کی ملٹی پارٹی کانفرنس ہورہی ہے جس میں بڑے فیصلے کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close