راولپنڈی: (پی این آئی)احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو پیراں غائب ریفرنس میں بھی بری کردی، نیب پرویز اشرف کی بریت کو چیلنج کر ے گا، راجہ پرویز اشرف ایک اور رینٹل پاور ریفرنس میں بری کردئیے گئے۔نیب نے راجہ پرویزاشرف کی بریت کوچیلنج کرنےکافیصلہ کیا ہے۔منگل کو احتساب عدالت نے راجہ
پرویز اشرف کو پیراں غائب ریفرنس میں بھی بری کردیا۔ جج محمد بشیر نے پیراں غائب ریفرنس میں پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ شریک ملزمان شوکت ترین ،طاہر بشارت چیمہ بھی بری کردئیے گئے۔پیراں غائب ریفرنس نیب راولپنڈی کی جانب سے 2014 میں دائر کیا گیا تھا۔192میگا واٹ کا رینٹل پاورپلانٹ ملتان کےعلاقے پیراں غائب میں لگایا گیا تھا۔ اس منصوبے میں راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر پانی و بجلی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راجہ پرویزاشرف کی بریت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا،بریت کا تفصیلی فیصلہ موصول ہونے پر اپیل دائر کی جائے گی،راجہ پرویز اشرف کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں