پاکستان غریب ملک نہیں ہے، ملک کی یہ حالت گزشتہ حکومتوں کی سنگین بدعنوانی سے ہوئی ہے، شبلی فراز نے اپوزیشن کو بڑا نشانہ بنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان غریب ملک نہیں ہے، ملک کی یہ حالت گزشتہ حکومتوں کی سنگین بدعنوانی سے ہوئی ہے، شبلی فراز نے اپوزیشن کو بڑا نشانہ بنا دیا، اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی فعال قیادت میں ملک درست سمت میں گامز ن ہے۔ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو

کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی طرف سے رکاوٹوں کے باوجود حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان غریب ملک نہیں ہے تاہم ملک کی یہ حالت گزشتہ حکومتوں کی سنگین بدعنوانی سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے وفاقی بجٹ پارلیمنٹ سے بھاری اکثریت سے منظورکرالیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close